حدیث نمبر: 752
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((أَسْرَعُ الْخَيْرِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ، وَأَسْرَعُ الشَّرِّ عُقُوبَةً الْبَغْيُ , وَيَمِينُ الصَّبْرِ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر

مکحول رحمہ اللہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر و بھلائی میں سے سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی کا ملتا ہے اور شر میں، سب سے جلدی سزا زیادتی اور فاجر جبری قسم کی ملتی ہے، وہ گھروں کو خالی چھوڑ دیتی ہے۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب البر و الصلة / حدیث: 752
تخریج حدیث «تقدم تخريجه : 642 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
مکحول رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خیر و بھلائی میں سے سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی کا ملتا ہے اور شر میں، سب سے جلدی سزا زیادتی اور فاجر جبری قسم کی ملتی ہے، وہ گھروں کو خالی چھوڑ دیتی ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:752]
فوائد:
دیکھئے شرح حدیث نمبر: 642۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 752 سے ماخوذ ہے۔