حدیث نمبر: 739
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“