باب: ورثاء کی تین اقسام کا بیان
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“
اَخْبَرَنا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ شَیْرَوَیْهٖ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ مُعَاوِیَةَ الْجُمَحِیُّ، نَا وُهَیْبٌ بِهَذَا الْاِسْنَادِ نَحْوَهٗ، قَالَ اِسْحَاقُ: یَعْنِیْ مِنْ قَبْلِ الذَّکَرِ، لِاَنَّ الْعَصَبَةَ لَا تَکُوْنُ مِنْهُمْ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
وہیب نے اس اسناد سے اسی مانند روایت کیا ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے بیان کیا: یعنی مرد کی طرف سے، کیونکہ عصبہ ان میں سے نہیں ہو گا۔