مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المرضٰي و الطب— مریضوں اور ان کے علاج کا بیان
باب: پچھنے لگوانا اور اس کی اجرت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 680
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وُهَیْبٌ، عَنْ عَبْدِاللّٰهِ بْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهٖ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اِحْتَجَمَ، وَاَعْطَی الْحَجَامَ، اَجْرَهٗ۔.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:680]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:680]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سینگی لگوانا جائز ہے اور لگانے والے کو اجرت دینا بھی جائز ہے۔
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سینگی لگوانا جائز ہے اور لگانے والے کو اجرت دینا بھی جائز ہے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 680 سے ماخوذ ہے۔