حدیث نمبر: 213
اَخْبَرَنَا یَحْیَ بْنُ آدَمَ، نَا شَرِیْکٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، یَتَّقِیْ بِفَضُوْلِهٖ حَرَّ الْاَرْضِ وَبَرْدِهَا.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کے زائد حصے سے زمین کی گرمی اور اس کی ٹھنڈک سے بچتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کے زائد حصے سے زمین کی گرمی اور اس کی ٹھنڈک سے بچتے تھے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:213]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:213]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے جبکہ تنگی ہو اور دو کپڑے میسر نہ ہوں، اس کا طریقہ یہ ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس چادر کے دنوں پلوؤں میں سے دائیں پلو کو بائیں کندھے پر اور بائیں پلو کو داہنے کندھے پر ڈال دے۔‘‘ (بخاري، کتاب الصلاۃ، رقم: 360۔ ابوداود، رقم: 627)

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 213 سے ماخوذ ہے۔