مسند اسحاق بن راہویہ — حدیث نمبر 147
باب: اذان سننے کے بعد مسجد سے بغیر شرعی عذر کے باہر نکلنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 147
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ الْمُهَاجِرِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا أُذِّنَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابوالشعثاء نے بیان کیا، میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اذان ہو جانے کے بعد ایک آدمی مسجد سے باہر نکل گیا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نافرمانی کی ہے۔