حدیث نمبر: 190
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اُسَامَةَ بْنُ زَیْدٍ، قَالَ: سَأَٔلْتُ (طَاؤُوْسًا)، عَنِ السَّبْحَةِ فِی السَّفَرِ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقَ جَالِسٌ، فَقَالَ الْحَسَنُ: حَدَّثَنِیْ طَاؤُوْسٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْحَضَرِ، وَصَلَاةَ السَّفَرِ، فَکَمَا یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِیْ الْحَضَرِ، قَالَ: فَکَذَلِكَ یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِی السَّفَرِ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا اسامہ بن زید نے بیان کیا، میں نے طاؤس سے دوران سفر ذکر اور نفل نماز کے متعلق پوچھا: جبکہ حسن بن مسلم بن یناق بیٹھے ہوئے تھے۔ تو حسن نے کہا: طاؤس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مجھے بیان کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضر و سفر کی نماز فرض کی، جس طرح حضر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جاتی ہے، انہوں نے کہا: اسی طرح سفر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جائے گی۔