671 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكَ الْيَهُودِيُّ، فَإِنَّمَا يَقُولُ: السَّامُ عَلَيْكَ، فَقُلْ: عَلَيْكَ " قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ: " فَكَانَ رَجُلٌ يَهُودِيٌّ ثُمَّ أَسْلَمَ، وَكَانَ يُسَلِّمُ عَلَي ابْنِ عُمَرَ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ، إِذَا سَلَّمَ عَلَيْهِ لَا يَزِيدُ إِذَا رَدَّ عَلَيْهِ أَنْ يَقُولَ: عَلَيْكَ، فَيَقُولُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ، فَلَا يَزِيدُهُ عَلَي أَنْ يَقُولَ: عَلَيْكَ "سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی یہودی تمہیں سلام کرتے ہوئے ’السام علیک‘ (تمہیں موت آئے) کہے، تو تم کہو ’علیک‘ (یعنی تمہیں بھی آئے)۔“ عبداللہ بن دینار کہتے ہیں: ایک شخص پہلے یہودی تھا پھر اس نے اسلام قبول کر لیا وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سلام کرتا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اسے جب بھی سلام کا جواب دیتے تھے تو ہمیشہ ’علیک‘ ہی کہا کرتے تھے۔ اس نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمٰن! میں مسلمان ہو چکا ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پھر بھی ’علیک‘ ہی کہا کرتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس سے معلوم ہوا کہ غیر مسلم سلام کہے تو جواب میں صرف ”وعلیک“ کہنا چاہیے، اور غیر مسلم کو سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔
(1)
قوم یہود کی یہ گندگی اور بری فطرت تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی مسلمان کو سلام کہتے تو اپنے دل کی بھڑاس اس طرح نکالتے کہ ان الفاظ میں سلام کرتے: ’’تم پر موت یا ہلاکت ہو۔
‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا نوٹس اس طرح لیتے کہ ان کے الفاظ ہی ان کے منہ پر مار دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی یہی تلقین فرمائی کہ ان کے متعلق بدزبانی کرنے کے بجائے ان کے اپنے الفاظ ہی انھیں واپس کر دیے جائیں۔
اس انداز سے ان کی بددعا خود ان کے لیے ہی موجب وبال اور باعث عذاب ہوگی۔
اگر وہ علانیہ طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کریں تو پھر انھیں قتل کر دیا جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کعب بن اشرف اور ابو رافع یہودی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
(2)
دور حاضر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین وتنقیص کرنے والوں کا بھی یہی حکم ہے اور یہ ناقابل معافی جرم ہے کیونکہ انھیں معاف کر دینے کا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے جواب موجود نہیں ہیں۔
ہم نے اس موضوع پر ایک مفصل فتویٰ لکھا تھا جو فتاویٰ اصحاب الحدیث کی دوسری جلد میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واللہ المستعان
اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اہل کتاب ہمیں سلام کہتے ہیں تو ہم انھیں کسی طرح جواب دیں؟ آپ نے فرمایا: "تم انھیں"وعلیکم" کہا کرو۔
" یعنی السلام کا لفظ نہ بولا کرو۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 5207)
بلکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں مزید وضاحت ہے کہ ایک یہودی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس نے "السام علیك" کہا، یعنی آپ پر ہلاکت ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں صرف "وعلیك" کہا، یعنی تجھ پر بھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ’’تمھیں معلوم ہے کہ اس نے کیا کہا تھا؟ اس نے "السام علیك" کہا تھا۔
‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ جب تم پر اہل کتاب اس انداز سے سلام کہیں تو تم جواب میں "وعلیکم" کہہ دیا کرو۔
‘‘ (صحیح البخاری، استتابة المرتدین، حدیث: 6926)
اسی طرح ایک روایت میں ہے کہ یہودی کو پکڑکر پوچھا تو اس نے اس بات کا اقرار کرلیا تو آپ نے فرمایا: ’’اس نے جو کہا تھا وہی اسے واپس کردو۔
‘‘ (الأدب المفرد، حدیث: 1105)
«. . . 292- وبه: قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن اليهود إذا سلم عليكم أحدهم فإنما يقول: السام عليكم، فقل: عليك.“ . . .»
”. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں میں سے کوئی جب تمہیں سلام کہتا ہے تو «السام عليكم» (تم پر موت ہو یعنی تم مر جاؤ) کہتا ہے پس تم جواب دو: «عليك» (تجھ پر) . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 480]
تفقه
➊ کفار کو السلام علیکم نہیں کہنا چاہئے۔ اگر وہ سلام کریں تو وعلیکم سے ان کو جواب دینا چاہئے۔
➋ یہود ونصاریٰ اور تمام کفار مسلمانوں کے پکے دشمن ہیں اور اس دشمنی میں وہ سب متفق ہیں۔
➌ سلام کا جواب دینا واجب اور ضروری ہے۔
➍ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اگر کوئی کافر صریح گستاخی کرے تو دوسرے دلائل کی رُو سے اُسے قتل کردیا جائے گا۔ دیکھئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور کتاب: ”الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول۔“ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
➎ ایک یمنی شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے نابینا ہونے کے بعد والے دور میں آپ کو سلام کہا:۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد اس شخص نے کچھ کلمات کا اضافہ کیا تو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سلام تو برکاتہ پر ختم ہوگیا ہے۔ [الموطأ 2/959 ح1855، وسنده صحيح]
➏ اگر کوئی شخص کسی کے خلاف سخت زبان استعمال کرے تو شرعی حدود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سختی کے ساتھ اس کا جواب دیا جاسکتا ہے۔