صحيح مسلم
كتاب السلام— سلامتی اور صحت کا بیان
باب النَّهْيِ عَنِ ابْتِدَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ بِالسَّلاَمِ وَكَيْفَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ: باب: یہود اور نصاریٰ کو خود سلام نہ کرے اگر وہ کریں تو کیسے جواب دے، اس کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَيَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، وَاللَّفْظُ لِيَحْيَي بْنِ يَحْيَي ، قَالَ يَحْيَي بْنُ يَحْيَي : أَخْبَرَنَا ، وَقَالَ الْآخَرُونَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَر ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الْيَهُودَ إِذَا سَلَّمُوا عَلَيْكُمْ يَقُولُ أَحَدُهُمُ السَّامُ عَلَيْكُمْ فَقُلْ عَلَيْكَ " .اسماعیل بن جعفر نے عبداللہ بن دینار سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب یہود تم کو سلام کرتے ہیں تو ان میں سے کوئی شخص «اَلسَامُ عَلَيكُم» تم پر موت نازل ہو، کہتا ہے۔“ (اس پر) تم «عَلَيكُم» تجھ پر ہو کہو۔“
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہود جب تمہیں سلام کہتے ہیں تو ان میں سے ایک کہتا ہے: «السَّامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر موت آئے“ تو تم کہو: «عَلَيْكَ»۔“
وحدثني زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ ، قَالَ : فَقُولُوا وَعَلَيْكَ .سفیان نے عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے مانند روایت کی مگر اس میں ہے: ”تو تم کہو: «وعليكم» تم پر ہو۔“
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے، اس فرق سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”«فَقُولُوا: وَعَلَيْكَ»“ ”پس تم کہو: اور تجھ پر بھی ہو“۔
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
قوم یہود کی یہ گندگی اور بری فطرت تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی مسلمان کو سلام کہتے تو اپنے دل کی بھڑاس اس طرح نکالتے کہ ان الفاظ میں سلام کرتے: ’’تم پر موت یا ہلاکت ہو۔
‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا نوٹس اس طرح لیتے کہ ان کے الفاظ ہی ان کے منہ پر مار دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی یہی تلقین فرمائی کہ ان کے متعلق بدزبانی کرنے کے بجائے ان کے اپنے الفاظ ہی انھیں واپس کر دیے جائیں۔
اس انداز سے ان کی بددعا خود ان کے لیے ہی موجب وبال اور باعث عذاب ہوگی۔
اگر وہ علانیہ طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کریں تو پھر انھیں قتل کر دیا جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کعب بن اشرف اور ابو رافع یہودی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔
(2)
دور حاضر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین وتنقیص کرنے والوں کا بھی یہی حکم ہے اور یہ ناقابل معافی جرم ہے کیونکہ انھیں معاف کر دینے کا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہے جواب موجود نہیں ہیں۔
ہم نے اس موضوع پر ایک مفصل فتویٰ لکھا تھا جو فتاویٰ اصحاب الحدیث کی دوسری جلد میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واللہ المستعان
اس حدیث کا پس منظر یہ ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اہل کتاب ہمیں سلام کہتے ہیں تو ہم انھیں کسی طرح جواب دیں؟ آپ نے فرمایا: "تم انھیں"وعلیکم" کہا کرو۔
" یعنی السلام کا لفظ نہ بولا کرو۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 5207)
بلکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں مزید وضاحت ہے کہ ایک یہودی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس نے "السام علیك" کہا، یعنی آپ پر ہلاکت ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں صرف "وعلیك" کہا، یعنی تجھ پر بھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ’’تمھیں معلوم ہے کہ اس نے کیا کہا تھا؟ اس نے "السام علیك" کہا تھا۔
‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ جب تم پر اہل کتاب اس انداز سے سلام کہیں تو تم جواب میں "وعلیکم" کہہ دیا کرو۔
‘‘ (صحیح البخاری، استتابة المرتدین، حدیث: 6926)
اسی طرح ایک روایت میں ہے کہ یہودی کو پکڑکر پوچھا تو اس نے اس بات کا اقرار کرلیا تو آپ نے فرمایا: ’’اس نے جو کہا تھا وہی اسے واپس کردو۔
‘‘ (الأدب المفرد، حدیث: 1105)
«. . . 292- وبه: قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن اليهود إذا سلم عليكم أحدهم فإنما يقول: السام عليكم، فقل: عليك." . . .»
". . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہودیوں میں سے کوئی جب تمہیں سلام کہتا ہے تو «السام عليكم» (تم پر موت ہو یعنی تم مر جاؤ) کہتا ہے پس تم جواب دو: «عليك» (تجھ پر) . . ." [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 480]
تفقه
➊ کفار کو السلام علیکم نہیں کہنا چاہئے۔ اگر وہ سلام کریں تو وعلیکم سے ان کو جواب دینا چاہئے۔
➋ یہود ونصاریٰ اور تمام کفار مسلمانوں کے پکے دشمن ہیں اور اس دشمنی میں وہ سب متفق ہیں۔
➌ سلام کا جواب دینا واجب اور ضروری ہے۔
➍ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اگر کوئی کافر صریح گستاخی کرے تو دوسرے دلائل کی رُو سے اُسے قتل کردیا جائے گا۔ دیکھئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور کتاب: "الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول۔" صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
➎ ایک یمنی شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے نابینا ہونے کے بعد والے دور میں آپ کو سلام کہا:۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد اس شخص نے کچھ کلمات کا اضافہ کیا تو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سلام تو برکاتہ پر ختم ہوگیا ہے۔ [الموطأ 2/959 ح1855، وسنده صحيح]
➏ اگر کوئی شخص کسی کے خلاف سخت زبان استعمال کرے تو شرعی حدود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سختی کے ساتھ اس کا جواب دیا جاسکتا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ غیر مسلم سلام کہے تو جواب میں صرف "وعلیک" کہنا چاہیے، اور غیر مسلم کو سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔