حدیث کتب › مسند الحميدي ›
حدیث نمبر: 1237
1237 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ جُدْعَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَهْدَي أُكَيْدِرُ دَوْمَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةً، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ حُسْنِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا»اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”دومہ“ کے حکمران ”اکیدر“ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک جبہ تحفے کے طور پر بھیجا تو لوگوں کو وہ بہت پسند آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ محمد ابراہیم بن بشیر
1237- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: "دومہ" کے حکمران "اکیدر" نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک جبہ تحفے کے طور پر بھیجا تو لوگوں کو وہ بہت پسند آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1237]
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنتی رومال کا ذکر ہے، اس سے معلوم ہوا کہ بعض جنتیوں کو رومال بھی دیے جائیں گے، سبحان اللہ۔
ہدیہ قبول کر لینا چاہیے، خواہ دینے والا مسلمان ہو یا غیر مسلم۔
اس حدیث میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنتی رومال کا ذکر ہے، اس سے معلوم ہوا کہ بعض جنتیوں کو رومال بھی دیے جائیں گے، سبحان اللہ۔
ہدیہ قبول کر لینا چاہیے، خواہ دینے والا مسلمان ہو یا غیر مسلم۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1235 سے ماخوذ ہے۔