حدیث نمبر: 9451
حدثنا غسان بن الرَّبيع ، قال : حدثنا حماد بن سَلَمة ، عن أيوبَ ، عن ابنِ سِيرِين ، عن أبى هريرة ، قال : قال النبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَقُولَنَّ أَحَدُكم : عَبْدي وأَمَتي ، ولا يَقُولَنَّ المَمْلُوكُ : رَبَّي ورَبتي ، لِيَقُلِ المالِكُ : فَتَايَ وفتاتِي ، ولْيَقُلِ الْمَمْلُوكُ : سَيَّدي وسَيَّدَتِي ، فإنهم المَمْلُوكُون ، والَّربُّ الله عَزَّ وجلَّ " مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص (اپنے غلام کو) " میرا بندہ، میری بندی " نہ کہے اور نہ ہی کوئی غلام (اپنے آقا کو) " میرا رب، میری ربہ " کہے، بلکہ مالک کو چاہئے کہ " میرا لڑکا، میری لڑکی " کہے اور غلام کو چاہئے کہ " میرے سردار، میری سردار " کہے، کیونکہ وہ سب مملوک ہیں اور رب تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔