حدیث نمبر: 9449
حدثنا غَسَّانُ بن الرَّبيعِ المَوصِلي ، قال : حدثنا حماد بن سَلَمة ، عن عاصم بن بَهْدلة ، عن أبى صالحٍ ، عن أبى هريرة , أنَّ النبيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال : " يُؤْتَى بالموتِ كَبْشًا أَغْثَرَ ، فيُوقَفُ بين الجَنَّة والنار ، فيُقالُ : يا أهلَ الجَنَّةِ ، فيَشْرَئِبُّون ويَنْظُرُونَ ، فَيُذْبَحُ , فيقالُ : خُلُودًا لا مَوْتَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (قیامت کے دن) موت کو ایک خاکستری رنگ کے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کردیا جائے گا، پھر پکارا جائے گا اے اہل جنت ! تو وہ گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگیں گے، پھر اسے ذبح کردیا جائے گا اور کہا جائے گا اب ہمیشہ رہنا ہے، موت نہیں ہے۔