❮
❯
حدیث نمبر: 9445
حدثنا حسنُ بن موسى ، قال : حدثنا شَيْبانُ ، عن يَحيى بن أبي كثيرٍ ، قال : أخبرني أبو سَلَمة ، أن أبا هريرة أخبره , أنَّ رسولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال : " مَنْ قامَ رمضانَ إيمانًا واحتسابًا ، غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه ، ومَنْ قامَ لَيْلَةَ القَدْرِ إِيمانًا واحْتِسابًا ، غُفِرَ له ما تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ "
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایمان کی حالت میں اور ثواب کی نیت سے رمضان میں قیام کرے، اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف ہوجائیں گے اور جو شخص ایمان کی حالت میں اور ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کرے، اس کے بھی گزشتہ سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 9445
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسنادہ صحیح ، خ : 37 ، م : 760