❮
❯
حدیث نمبر: 17752
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا بِأَرْضِ قومٍ أَهْلِ كِتَابٍ ، أَفَنَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ ؟ وَإِنَّا فِي أَرْضِ صَيْدٍ ، أَصِيدُ بِقَوْسِي ، وَأَصِيدُ بِكَلْبِي الْمُعَلَّمِ ، وَأَصِيدُ بِكَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ ، فَأَخْبِرْنِي مَاذَا يَصْلُحُ ؟ قَالَ : " أَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكُمْ بِأَرْضِ أَهْلِ كِتَابٍ ، تَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ ، فَلَا تَأْكُلُوا فِيهَا ، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَ آنِيَتِهِمْ فَاغْسِلُوهَا ، ثُمَّ كُلُوا فِيهَا ، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكُمْ بِأَرْضِ صَيْدٍ ، فَإِنْ صِدْتَ بِقَوْسِكَ ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ ، فَكُلْ ، وَمَا صِدْتَ بِكَلْبِكَ الْمُعَلَّمِ ، فَاذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ ، ثُمَّ كُلْ ، وَمَا صِدْتَ بِكَلْبِكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ ، فَكُلْ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگ اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں، کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا سکتے ہیں ؟ نیز ہم شکاری علاقے میں رہتے ہیں، میں اپنی کمان سے بھی شکار کرتا ہوں، اپنے سدھائے ہوئے کتے سے بھی اور اس کتے سے بھی جو سدھایا ہوا نہیں ہے، تو مجھے بتائیے کہ اس میں سے کیا درست ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے جو یہ ذکر کیا کہ تم اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہو اور ان کے برتنوں میں کھاتے ہو تو اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ کوئی اور برتن مل جائیں تو ان میں نہ کھاؤ، اور اگر ان کے علاوہ کوئی برتن نہ ملیں تو انہیں دھو کر ان میں کھا لو، اور تم نے جو یہ ذکر کیا کہ تم شکاری علاقے میں رہتے ہو تو اگر تم اپنی کمان سے شکار کرو اور اللہ کا نام لے لو تو اسے کھا لو، اور جو شکار تم اپنے سدھائے ہوئے کتے سے کرو تو اللہ کا نام لے کر اسے کھا لو، اور جو شکار تم اپنے اس کتے سے کرو جو سدھایا ہوا نہیں ہے اور تمہیں اسے ذبح کرنے کا موقع مل جائے تو اسے کھا لو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الشاميين / حدیث: 17752
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح لغيره، خ: 5478، م: 1930، وهذا إسناد ضعيف لضعف النعمان بن راشد