حدیث نمبر: 17751
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ ، يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ : جَلَسَ رَجُلٌ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فَقَرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ بِقَضِيبٍ كَانَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ غَفَلَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَمَى الرَّجُلُ بِخَاتَمِهِ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَيْنَ خَاتَمُكَ ؟ قَالَ : أَلْقَيْتُهُ . فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَظُنُّنَا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر بیٹھا، اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چھڑی سے اس کے ہاتھ کو ہلانے لگے، اسی دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم دوسری طرف متوجہ ہوئے تو اس آدمی نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو پوچھا تمہاری انگوٹھی کہاں گئی ؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے اسے پھینک دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا خیال ہے کہ ہم نے تمہیں تکلیف دی اور مقروض بنادیا۔