حدیث نمبر: 16935
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ يَعْنِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَغَيْرِهِ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : خَطَبَ النَّاسَ مُعَاوِيَةُ بِحِمْصَ ، فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " حَرَّمَ سَبْعَةَ أَشْيَاءَ ، وَإِنِّي أُبْلِغُكُمْ ذَلِكَ وَأَنْهَاكُمْ عَنْهُ ، مِنْهُنَّ : النَّوْحُ ، وَالشِّعْرُ ، وَالتَّصَاوِيرُ ، وَالتَّبَرُّجُ ، وَجُلُودُ السِّبَاعِ ، وَالذَّهَبُ ، وَالْحَرِيرُ " مولانا ظفر اقبال
ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ” حمیص “ میں لوگوں کے سامنے خطبہ دیتے ہوئے اپنی گفتگو کے دوران ذکر کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کو حرام قرار دیا تھا ، میں تم تک وہ پیغام پہنچا رہا ہوں اور میں بھی تمہیں اس سے منع کرتا ہوں ، نوحہ ، شعر ، تصویر ، خواتین کا حد سے زیادہ بناؤ سنگھار ، درندوں کی کھالیں ، سونا اور ریشم ۔