❮
❯
حدیث نمبر: 12031
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ وَهِيَ أُمُّ أَنَسٍ وَالْبَرَاءِ ، فَوَلَدَتْ لَهُ وَلَدًا ، وَكَانَ يُحِبُّهُ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَبِتُّمَا عَرُوسَيْنِ وَهُوَ إِلَى جَنْبِكُمَا ؟ ! " ، فَقَالَ : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " بَارَكَ اللَّهُ لَكُمَا فِي لَيْلَتِكُمَا " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جو حضرت انس اور براء کی والدہ تھیں، ان کے یہاں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس سے وہ بہت محبت کرتے تھے، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی اور کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم دونوں نے دلہا دلہن کی طرح رات گزاری حالانکہ وہ (بچہ) تمہارے پہلو میں تھا ؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ ! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تم دونوں کے لئے تمہاری اس رات میں برکت عطاء فرمائے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 12031
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح لغيره، وهذا اسناد حسن