❮
❯
حدیث نمبر: 12030
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَنَسٍ فَأَتَيْتُهُ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ ، وَهُوَ فِي الْحَائِطِ يَسِمُ الظَّهْرَ الَّذِي قَدِمَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : " رُوَيْدَكَ أَفْرُغُ لَكَ " ، قَالَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ فِي أَوَّلِ الْحَدِيثِ : إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ غَدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " بِتُّمَا عَرُوسَيْنِ ؟ " ، قَالَ : " فَبَارَكَ اللَّهُ لَكُمَا فِي عُرْسِكُمَا " ، وَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ لِأُمِّ سُلَيْمٍ : كَيْفَ ذَاكَ الْغُلَامُ ؟ ، قَالَتْ : هُوَ أَهْدَأُ مِمَّا كَانَ .
مولانا ظفر اقبال

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے، اس میں یہ ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک چادر اوڑھ رکھی تھی اور آپ ایک باغ میں ان سواری کے جانوروں کو داغ رہے تھے جو آپ کے پاس آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ذرا ٹھہرو، میں تمہارے لئے فارغ ہو جاتا ہوں۔ ابن ابی عدی نے حدیث کے شروع میں یہ ذکر کیا کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ صبح کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم دونوں نے دلہا دلہن کی طرح رات گزاری ہے ؟ پھر فرمایا اللہ تم دونوں کے لئے تمہاری اس رات میں برکت عطاء فرمائے، اور حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے پوچھا تھا کہ بچہ کیسا ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرسکون ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 12030
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، وانظر ماقبله