❮
❯
حدیث نمبر: 11853
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : وَحَدَّثَنِي مَنْ لَقِيَ الْوَفْدَ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ ، فِيهِمْ الْأَشَجُّ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا حَيٌّ مِنْ رَبِيعَةَ ، وَبَيْنَنَا وَبَيْنَكَ كُفَّارُ مُضَرَ ، فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ يَحْيَى ، وَلَمْ يَذْكُرْ : " إِنَّ فِيكَ خَلَّتَيْنِ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آنے والے بنو عبدالقیس کے وفد سے ملا تھا، جن میں اشج بھی تھے کہ ان لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم ربیعہ کا ایک قبیلہ ہیں، ہمارے اور آپ کے درمیان کفارِ مضر حائل ہیں، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی، البتہ اس میں " تم میں دو خصلتیں ہیں " والی بات ذکر نہیں کی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 11853
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، وانظر ما قبله