حدیث نمبر: 11845
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ الْمُلَائِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : وُجِدَ قَتِيلٌ بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ ، أَوْ مَيِّتٌ ، " فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذُرِعَ مَا بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ إِلَى أَيِّهِمَا كَانَ أَقْرَبَ ؟ فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِهِمَا بِشِبْرٍ ، قَالَ : فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَعَلَهُ عَلَى الَّذِي كَانَ أَقْرَبَ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو بستیوں کے درمیان ایک آدمی مقتول پایا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر دونوں بستیوں کی مسافت کی پیمائش کی گئی تو وہ ایک بستی سے ایک بالشت زیادہ قریب نکلا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بالشت اب بھی میری نگاہوں کے سامنے ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میں سے قریب کی بستی کے ذمے اسے ڈال دیا۔