مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ هَذِهِ الْأَمْرَاضَ الَّتِي تُصِيبُنَا ، مَاذَا لَنَا بِهَا ؟ قَالَ : كَفَّارَاتٌ . قَالَ : أَيْ رَسُولَ اللهِ ، وَإِنْ قَلَّتْ ؟ قَالَ : « وَإِنْ شَوْكَةً فَمَا فَوْقَهَا » . قَالَ : فَدَعَا عَلَى نَفْسِهِ أَنْ لَا يُفَارِقَهُ الْوَعْكُ حَتَّى يَمُوتَ ، وَأَنْ لَا يَشْغَلَهُ عَنْ حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ ، وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَلَا صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فِي جَمَاعَةٍ ، فَمَا مَسَّ إِنْسَانٌ جَسَدَهُ إِلَّا وَجَدَ حَرَّهَا حَتَّى مَاتَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ بیماریاں جو ہمیں لاحق ہوتی ہیں، ان میں ہمارے لیے کیا (اجر) ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ (گناہوں کا) کفارہ ہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگرچہ تھوڑی ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ ایک کانٹا ہو یا اس سے بڑھ کر۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ اس شخص نے اپنے لیے دعا کی کہ بخار اس سے جدا نہ ہو یہاں تک کہ وہ فوت ہو جائے، اور یہ کہ وہ اسے حج، عمرہ، اللہ کی راہ میں جہاد اور باجماعت فرض نماز سے غافل نہ کرے۔ چنانچہ جو انسان بھی اس کے جسم کو چھوتا وہ اس کی حرارت محسوس کرتا، یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا۔