مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ « أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَلِبْسَتَيْنِ ، اللِّبْسَتَيْنِ : اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ ، وَعَنِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت اور دو قسم کے لباس (کے طریقوں) سے منع فرمایا۔ دو لباس یہ ہیں: اشتمالِ صماء (یعنی کپڑے کو اس طرح لپیٹ لینا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) اور یہ کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو۔ اور (دو بیع یہ ہیں:) ملامسہ اور منابذہ (یعنی محض چھونے یا کپڑا پھینک دینے سے سودا لازم کر دینا)۔