مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل— سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ باب: سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 970
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: اخْتَبَأْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوْقَ حِرَاءٍ، فَلَمَّا اسْتَوَيْنَا رَجَفَ بِنَا، فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِكَفِّهِ ثُمَّ قَالَ: «اسْكُنْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ»، وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، الَّذِي حَدَّثَ الْحَدِيثَترجمہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حرا پہاڑ کے اوپر چھپے ہوئے تھے، جب ہم اس پر جم کر ٹھہرے تو وہ ہمیں لے کر لرزنے لگا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے اپنی ہتھیلی سے مارا اور فرمایا: ”اے حرا! ٹھہر جا، تجھ پر نبی، صدیق یا شہید کے سوا کوئی نہیں۔“ اس وقت اس پر رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد، عبدالرحمن اور سعید بن زید رضی اللہ عنہم تھے، اور سعید بن زید ہی اس حدیث کے بیان کرنے والے ہیں۔