مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل— سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ باب: سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 958
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ : سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ بَنِي نَاجِيَةَ قَالَ : هُمْ مِنَّا . قَالَ سَعْدٌ : يَرْوُونَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : هُمْ حَيٌّ مِنِّي قَالَ شُعْبَةُ : وَأَحْسَبُهُ قَالَ : وَأَنَا مِنْهُمْ .
ترجمہ
امام شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ سے بنو ناجیہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”وہ ہم میں سے ہیں۔“ سعد نے کہا: لوگ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ میرا ہی ایک قبیلہ ہیں۔“ امام شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا: ”اور میں ان میں سے ہوں۔“