مسند أبي يعلى الموصلي
عروة بن مضرس— عروہ بن مضرس کی روایت کا بیان۔
عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ باب: عروہ بن مضرس کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 946
عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ
حَدَّثَنَا زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ - يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ - عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَنْضَيْتُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَدْرَكَ جَمْعًا فَوَقَفَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يُفِيضَ ، فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ جَمْعًا فَلَا حَجَّ لَهُ .
ترجمہ
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے (سفر میں) اپنی سواری کو تھکا ڈالا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مزدلفہ کو پا لیا اور امام کے ساتھ ٹھہرا رہا یہاں تک کہ وہ وہاں سے روانہ ہو، تو اس نے حج پا لیا، اور جس نے مزدلفہ کو نہ پایا اس کا حج نہیں ہوا۔“