مسند أبي يعلى الموصلي
ما أسند عبد الرحمن بن حسنة الجهني— عبد الرحمن بن حسنہ الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مَا أَسْنَدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَنَةَ الْجُهَنِيُّ باب: عبد الرحمن بن حسنہ الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 932
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ كَهَيْئَةِ الدَّرَقَةِ ، فَوَضَعَهَا ، ثُمَّ بَالَ إِلَيْهَا ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ ، قَالَ : فَسَمِعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : وَيْحَكَ ، أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ ؟ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمْ شَيْءٌ مِنَ الْبَوْلِ قَرَضُوا بِالْمَقَارِيضِ ، فَنَهَاهُمْ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں ڈھال جیسی کوئی چیز تھی، آپ ﷺ نے اسے رکھا اور اس کی اوٹ میں پیشاب کیا۔ لوگوں میں سے کسی نے کہا: ”انہیں دیکھو، یہ اس طرح پیشاب کر رہے ہیں جیسے عورت کرتی ہے۔“ نبی ﷺ نے یہ بات سن لی تو فرمایا: ”تیرا ناس ہو! کیا تجھے معلوم نہیں کہ بنی اسرائیل کے ایک شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ان کا حال یہ تھا کہ جب انہیں (کپڑے پر) پیشاب لگ جاتا تو اسے قینچیوں سے کاٹ دیتے، اس شخص نے انہیں اس سے منع کیا تو اسے اس کی قبر میں عذاب دیا گیا۔“