مسند أبي يعلى الموصلي
ما أسند عبد الرحمن بن حسنة الجهني— عبد الرحمن بن حسنہ الجہنی کی مرویات کا بیان۔
مَا أَسْنَدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَنَةَ الْجُهَنِيُّ باب: عبد الرحمن بن حسنہ الجہنی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 931
مَا أَسْنَدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَنَةَ الْجُهَنِيُّ
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ فَأَصَبْنَاهَا ، فَكَانَتِ الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَا هَذِهِ ؟ » فَقُلْنَا : ضِبَابٌ أَصَبْنَاهَا ، فَقَالَ : إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ ، وَأَنَا أَخْشَى أَنْ تَكُونَ هَذِهِ . فَأَمَرَنَا فَأَكْفَأْنَاهَا وَإِنَّا لَجِيَاعٌ .
ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ کیا، ہم ایک ایسی زمین میں اترے جہاں گوہ بہت زیادہ تھیں، ہم نے انہیں شکار کیا اور ہانڈیاں ان سے ابل رہی تھیں کہ نبی ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ”گوہ ہیں جو ہم نے شکار کی ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک امت مسخ کر دی گئی تھی، اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں یہ وہی نہ ہوں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے ہانڈیاں الٹ دیں، حالانکہ ہم بھوکے تھے۔