مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي جحيفة— ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي جُحَيْفَةَ باب: ابو جحیفہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 894
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : « أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ بِالْأَبْطَحِ ، فَقَالَ : « مَرْحَبًا ، أَنْتُمْ مِنِّي » ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ خَرَجَ بِلَالٌ فَأَذَّنَ ، وَجَعَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ، وَجَعَلَ يَسْتَدِيرُ فِي أَذَانِهِ ، فَلَمَّا أَقَامَ غَرَزَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنَزَةً فَصَلَّى إِلَيْهَا » .
ترجمہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم بنو عامر بن صعصعہ کی ایک جماعت کے ساتھ ابطح میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’خوش آمدید، تم مجھ سے ہو۔‘ جب نماز کا وقت ہوا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نکلے اور اذان دی، انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈالیں اور اذان میں (دائیں بائیں) گھومنے لگے۔ جب انہوں نے اقامت کہی تو نبی کریم ﷺ نے ایک برچھی گاڑی اور اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی۔“