❮
❯
حدیث نمبر: 873
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ : كَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَتَنَاجَيَانِ بَيْنَهُمَا بِحَدِيثٍ ، فَقُلْتُ لَهُمَا : مَا حَفِظْتُمَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِي . قَالَ : وَكَانَ أَوْصَاهُمَا بِي ، قَالَا : مَا أَرَدْنَا أَنْ نَنْتَجِيَ بِشَيْءٍ دُونَكَ ، إِنَّمَا ذَكَرْنَا حَدِيثًا حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَا يَتَذَاكَرَانِهِ ، قَالَا : إِنَّهُ بَدَأَ هَذَا الْأَمْرُ نُبُوَّةً وَرَحْمَةً ، ثُمَّ كَائِنٌ خِلَافَةً وَرَحْمَةً ، ثُمَّ كَائِنٌ مُلْكًا عَضُوضًا ، ثُمَّ كَائِنٌ عُتُوًّا وَجَبْرِيَّةً وَفَسَادًا فِي الْأُمَّةِ ، يَسْتَحِلُّونَ الْحَرِيرَ وَالْخُمُورَ وَالْفُرُوجَ وَالْفَسَادَ فِي الْأُمَّةِ ، يُنْصَرُونَ عَلَى ذَلِكَ ، وَيُرْزَقُونَ أَبَدًا حَتَّى يَلْقَوُا اللهَ .
ترجمہ

سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما آپس میں سرگوشی کرتے ہوئے کوئی بات کر رہے تھے، میں نے ان سے کہا: ”کیا تم دونوں نے میرے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی وصیت یاد نہیں رکھی؟“ (راوی کہتے ہیں:) آپ ﷺ نے ان دونوں کو ان کے بارے میں وصیت فرمائی تھی۔ ان دونوں نے کہا: ”ہمارا ارادہ یہ نہیں تھا کہ تم کو چھوڑ کر کوئی سرگوشی کریں، ہم تو ایک حدیث کا ذکر کر رہے تھے جو رسول اللہ ﷺ نے ہم سے بیان فرمائی تھی۔“ پھر وہ دونوں اس کا مذاکرہ کرنے لگے اور کہا: ”یہ معاملہ نبوت اور رحمت سے شروع ہوا، پھر خلافت اور رحمت ہوگی، پھر کاٹ کھانے والی بادشاہت ہوگی، پھر امت میں سرکشی، جبر اور فساد ہوگا، لوگ ریشم، شرابوں اور شرمگاہوں (یعنی زنا) کو حلال سمجھیں گے اور امت میں فساد پھیلائیں گے، اس کے باوجود ان کی مدد کی جائے گی اور انہیں رزق دیا جاتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملیں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي عبيدة بن الجراح / حدیث: 873
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 367، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8960، 8961، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4165/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 868»