مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَمَّادِ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْرِثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَاتَّبَعْتُهُ أَمْشِي وَرَاءَهُ وَلَا يَشْعُرُ بِي ، حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ وَأَنَا وَرَاءَهُ ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ قَدْ تَوَفَّاهُ ، فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جِئْتُهُ ، فَطَأْطَأْتُ رَأْسِي أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : « مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ؟ » فَقُلْتُ : لَمَّا أَطَلْتَ السُّجُودَ حَسِبْتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ تَوَفَّى نَفْسَكَ ، فَجِئْتُ أَنْظُرُ ، فَقَالَ : « إِنِّي لَمَّا رَأَيْتَنِي دَخَلْتُ النَّخْلَ لَقِيتُ جِبْرِيلَ ، فَقَالَ : إِنِّي أُبَشِّرُكَ ، أَنَّ اللهَ يَقُولُ : مَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ » .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد سے باہر جا رہے ہیں، میں آپ ﷺ کے پیچھے چل پڑا اور آپ ﷺ کو میرا پتا نہ چلا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوئے، قبلہ رخ ہو کر سجدہ کیا اور بہت لمبا سجدہ کیا، میں آپ ﷺ کے پیچھے تھا یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ اللہ نے آپ ﷺ کی روح قبض کر لی ہے۔ میں چلتا ہوا آپ ﷺ کے پاس آیا اور سر جھکا کر آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک کو دیکھنے لگا، تو آپ ﷺ نے سر اٹھایا اور فرمایا: ’اے عبدالرحمن بن عوف! تمہیں کیا ہوا؟‘ میں نے عرض کیا: ’جب آپ نے سجدہ لمبا کر دیا تو مجھے خیال ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو، اس لیے میں دیکھنے آیا۔‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’جب تم نے مجھے باغ میں داخل ہوتے دیکھا تو میری ملاقات جبریل سے ہوئی، انہوں نے کہا: میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل کروں گا، اور جو آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت نازل کروں گا۔‘“