مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند عبد الرحمن بن عوف— عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ باب: عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَنْدَرٍ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ مَوْلًى لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحَبَةِ الْمَسْجِدِ ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبُرَةَ ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا ، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى إِثْرِهِ ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَافِ ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، فَسَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا ، فَلَمَّا تَشَهَّدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَادَأْتُ لَهُ ، فَقُلْتُ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا . قَالَ : إِنَّ جِبْرِيلَ بَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمَ اللهُ عَلَيْهِ .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد کے صحن میں کھڑا تھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس دروازے سے نکلتے دیکھا جو قبرستان کی طرف ہے۔ میں کچھ دیر ٹھہرا، پھر آپ ﷺ کے پیچھے نکلا تو دیکھا کہ آپ ﷺ اَسواف کے باغوں میں سے ایک باغ میں داخل ہو چکے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں اور ایک سجدہ اتنا طویل کیا (کہ میں پریشان ہو گیا)۔ جب رسول اللہ ﷺ تشہد سے فارغ ہوئے تو میں آپ ﷺ کے سامنے آیا اور عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ نے ایسا سجدہ کیا کہ اس کی طوالت کی وجہ سے مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ نے آپ کی روح قبض نہ کر لی ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ جو مجھ پر درود بھیجے گا اللہ اس پر رحمت نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر سلام بھیجے گا اللہ اس پر سلامتی نازل فرمائے گا۔“