مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 830
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلَاءً ؟ قَالَ : « الْأَنْبِيَاءُ ، ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ ، فَيُبْتَلَى الْعَبْدُ عَلَى حَسَبِ دِينِهِ » . قَالَ : فَمَا يَبْرَحُ الْبَلَاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ .
قَالَ حَمَّادٌ : هَزَّهَا عَاصِمٌ .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کس کی ہوتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انبیاء کی، پھر جو ان کے بعد افضل ہوں، پھر جو ان کے بعد افضل ہوں۔ بندے کو اس کے دین کے مطابق آزمایا جاتا ہے۔“ اور فرمایا: ”آزمائش بندے کے ساتھ لگی رہتی ہے یہاں تک کہ وہ زمین پر اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“ حماد رحمہ اللہ کہتے ہیں: عاصم رحمہ اللہ نے اسے (بیان کرتے ہوئے) زور دے کر کہا۔