مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 823
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « الشَّهْرُ هَكَذَا ، وَهَكَذَا ، وَهَكَذَا » ، ثُمَّ نَقَصَ فِي الثَّالِثَةِ أُصْبُعًا .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔“ اور تیسری مرتبہ میں ایک انگلی کم کر لی (یعنی مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے)۔