مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 798
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ : سَأَلْتُ سَعْدًا عَنِ الطِّيَرَةِ فَانْتَهَرَنِي ، وَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ ، فَإِنْ تَكُنِ الطِّيَرَةُ فِي شَيْءٍ فَفِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ .
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے بدشگونی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے جھڑک دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”نہ کوئی بیماری (بذاتِ خود) متعدی ہوتی ہے اور نہ بدشگونی (کی کوئی حقیقت) ہے، اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی۔“