مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِيَاسٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، يَقُولُ : « إِنَّ اللهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ ، نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ ، كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ ، جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ ، فَنَظِّفُوا أَفْنَاءَكُمْ وَسَاحَاتِكُمْ ، وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ تَجْمَعُ الْأَكْنَافَ فِي دُورِهَا » .
قَالَ خَالِدٌ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي بِهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : « نَظِّفُوا أَفْنِيَتَكُمْ » .
صالح بن حسان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو فرماتے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ پاکیزہ ہے اور پاکیزگی کو پسند کرتا ہے، صاف ستھرا ہے اور صفائی کو پسند کرتا ہے، کریم ہے اور کرم کو پسند کرتا ہے، سخی ہے اور سخاوت کو پسند کرتا ہے، لہٰذا اپنے گھروں کے صحن اور میدان صاف رکھا کرو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو جو اپنے گھروں میں کوڑا کرکٹ جمع رکھتے ہیں۔“ خالد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات مہاجر بن مسمار رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے یہ حدیث عامر بن سعد رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم ﷺ سے بیان کی، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اپنے صحن صاف رکھا کرو۔“