مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي سُوقِ الرَّقِيقِ ، فَقَامَ مِنْ عِنْدَنَا ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : هَذَا آخِرُ ثَلَاثَةٍ مِنْ بَنِي سَعْدٍ ، كُلِّهِمْ قَدْ حَدَّثَنِي هَذَا الْحَدِيثَ ، قَالَ : مَرِضَ سَعْدٌ بِمَكَّةَ ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ رَهِبْتُ أَنْ أَمُوتَ بِالْأَرْضِ كَمَا مَاتَ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ ، فَادْعُ اللهَ أَنْ يَشْفِيَنِي ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَلِي مَالٌ كَثِيرٌ وَلَيْسَ لِي وَارِثٌ إِلَّا كَلَالَةً ، أَفَأُوصِي بِنِصْفِ مَالِي ؟ قَالَ : « لَا » قَالَ : فَأُوصِي بِثُلُثِ مَالِي ؟ قَالَ : الثُّلُثُ كَبِيرٌ - أَوْ : كَثِيرٌ - إِنَّ صَدَقَتَكَ مِنْ مَالِكَ لَكَ صَدَقَةٌ ، وَإِنَّ أَكْلَ امْرَأَتِكَ مِنْ طَعَامِكَ صَدَقَةٌ ، وَإِنَّ نَفَقَتَكَ عَلَى أَهْلِكَ صَدَقَةٌ ، وَإِنَّكَ أَنْ تَدَعَ أَهْلَكَ بَعْدَكَ بِعَيْشٍ - أَوْ قَالَ : بِغِنًى - خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَتَكَفَّفُوا .
عمرو بن سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حمید بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ کے ساتھ غلاموں کے بازار میں تھے، وہ ہمارے پاس سے اٹھے پھر واپس آ کر کہا: ”یہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بیٹوں میں سے تین میں کا آخری ہے، ان سب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مکہ میں بیمار ہوئے تو نبی کریم ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے ڈر ہے کہ میں اسی سرزمین میں فوت ہو جاؤں جیسے سعد بن خولہ فوت ہوئے، اللہ سے دعا فرمائیے کہ مجھے شفا دے۔“ آپ ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا» ”اے اللہ! سعد کو شفا دے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس بہت مال ہے اور میرا وارث صرف کلالہ (دور کے رشتہ دار) ہیں، کیا میں آدھے مال کی وصیت کر دوں؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ عرض کیا: ”تو تہائی مال کی؟“ فرمایا: ”تہائی بڑا (یا: بہت) ہے۔ تمہارا اپنے مال سے صدقہ کرنا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہاری بیوی کا تمہارے کھانے میں سے کھانا صدقہ ہے، تمہارا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے، اور تمہارا اپنے بعد اپنے گھر والوں کو اچھی گزران (یا فرمایا: مالداری) میں چھوڑ جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔““