مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 777
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا شَقِيقُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ، أَنَّهُ أَتَى سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقَالَ : بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُعْرَضُونَ عَلَى سَبِّ عَلِيٍّ بِالْكُوفَةِ ، فَهَلْ سَبَبْتَهُ ؟ قَالَ : « مَعَاذَ اللهِ ، قَالَ : وَالَّذِي نَفْسُ سَعْدٍ بِيَدِهِ ، لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي عَلِيٍّ شَيْئًا « لَوْ وُضِعَ الْمِنْشَارُ عَلَى مَفْرِقِي عَلَى أَنْ أَسُبَّهُ مَا سَبَبْتُهُ أَبَدًا » » .
ترجمہ
ابو بکر بن خالد بن عرفطہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ کوفہ میں آپ لوگوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے پر پیش کیا جاتا ہے، تو کیا آپ نے انہیں برا بھلا کہا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ!“ اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں سعد کی جان ہے! میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک بات فرماتے سنا ہے (جس کے بعد) اگر میرے سر کی مانگ پر آرا رکھ دیا جائے کہ میں انہیں برا کہوں تو بھی میں کبھی انہیں برا نہیں کہوں گا۔“