مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَالِدِي مُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ شَيْءٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: لَا إِلَّا أَنِّي مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ آنِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَمَلَأَ، عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَكُونَ رَدَدْتَ عَلَى أَخِيكَ السَّلَامَ؟، قَالَ عُثْمَانُ: مَا فَعَلْتُ، قَالَ سَعْدٌ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: حَتَّى حَلَفَ وَحَلَفْتُ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ ذَكَرَ فَقَالَ: بَلَى، فَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، إِنَّكَ مَرَرْتَ بِي آنِفًا وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، لَا وَاللَّهِ مَا ذَكَرْتُهَا قَطُّ إِلَّا تَغْشَى بَصَرِي وَقَلْبِي غِشَاوَةٌ، فَقَالَ سَعْدٌ: فَأَنَا أُنَبِّئُكَ بِهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاتَّبَعَتْهُ، فَلَمَّا أَشْفَقْتُ أَنْ يَسْبِقَنِي إِلَى مَنْزِلِهِ ضَرَبْتُ بِقَدَمِي الْأَرْضَ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «مَنْ هَذَا، أَبُو إِسْحَاقَ؟» قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «فَمَهْ؟» قَالَ: قُلْتُ: وَلَا وَاللَّهِ إِلَّا أَنَّكَ ذَكَرْتَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَ هَذَا الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ: " نَعَمْ، دَعْوَةُ ذِي النُّونِ {لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ} [الأنبياء: 87] فَإِنَّهُ لَمْ يَدْعُ بِهَا مُسْلِمٌ رَبَّهُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ "سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا اور انہیں سلام کیا، انہوں نے مجھے نظر بھر کر دیکھا مگر سلام کا جواب نہیں دیا۔ میں امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا اسلام میں کوئی نئی بات پیدا ہو گئی ہے؟“ فرمایا: ”کیا ہوا؟“ میں نے کہا: ”کچھ نہیں، سوائے اس کے کہ میں ابھی مسجد میں عثمان کے پاس سے گزرا اور انہیں سلام کیا تو انہوں نے مجھے نظر بھر کر دیکھا مگر سلام کا جواب نہیں دیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا اور فرمایا: ”تمہیں اپنے بھائی کے سلام کا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ایسا نہیں کیا۔“ میں نے کہا: ”کیوں نہیں (آپ نے ایسا کیا ہے)۔“ یہاں تک کہ انہوں نے بھی قسم کھائی اور میں نے بھی۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یاد آیا تو فرمایا: ”ہاں، میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں، آپ ابھی میرے پاس سے گزرے تھے اور میں اپنے دل میں ایک ایسے کلمے کے بارے میں سوچ رہا تھا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، اللہ کی قسم! جب بھی میں اسے یاد کرتا ہوں تو میری آنکھوں اور دل پر پردہ سا چھا جاتا ہے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ کو وہ بتاتا ہوں: رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے پہلی دعا کا ذکر شروع فرمایا، پھر ایک دیہاتی آ گیا اور اس نے آپ ﷺ کو مشغول کر دیا، پھر رسول اللہ ﷺ اٹھ کھڑے ہوئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا، جب مجھے اندیشہ ہوا کہ آپ مجھ سے پہلے گھر پہنچ جائیں گے تو میں نے زمین پر زور سے پاؤں مارا، رسول اللہ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”یہ کون ہے، ابو اسحاق؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! اور کچھ نہیں، سوائے اس کے کہ آپ نے ہمارے سامنے پہلی دعا کا ذکر فرمایا تھا پھر یہ دیہاتی آ گیا۔“ فرمایا: ”ہاں، وہ ذو النون (سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا ہے: ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ (تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا)، کوئی مسلمان جب بھی کسی معاملے میں اپنے رب سے ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔““