مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ عَائِذٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي لَنَا ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ آتِنِي خَيْرَ مَا تُؤْتِي الصَّالِحِينَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا ؟ » قَالَ الرَّجُلُ : أَنَا ، قَالَ : إِذًا يُعْقَرُ جَوَادُكَ وَتُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا جبکہ نبی کریم ﷺ ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، اس نے کہا: «اللَّهُمَّ آتِنِي خَيْرَ مَا تُؤْتِي الصَّالِحِينَ» ”اے اللہ! مجھے وہ بہترین چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا فرماتا ہے۔“ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ابھی کون بول رہا تھا؟“ اس آدمی نے عرض کیا: ”میں۔“ فرمایا: ”تب تو تمہارا گھوڑا (میدانِ جہاد میں) کاٹ ڈالا جائے گا اور تم اللہ کی راہ میں شہید کیے جاؤ گے۔“