مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 756
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، أَنَّ أَبَا حَازِمٍ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « إِنَّ الْإِيمَانَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ ، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ يَوْمَئِذٍ ، إِذَا فَسَدَ النَّاسُ ، وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ لَيَأْرِزَنَّ الْإِسْلَامُ بَيْنَ هَذَيْنِ الْمَسْجِدَيْنِ كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ فِي جُحْرِهَا » .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک ایمان اجنبیت کی حالت میں شروع ہوا اور عنقریب ویسے ہی لوٹ جائے گا جیسے شروع ہوا تھا، تو اس دن اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہے جب لوگ بگڑ جائیں گے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو القاسم کی جان ہے! اسلام ان دو مسجدوں کے درمیان اس طرح سمٹ آئے گا جیسے سانپ اپنے بل میں سمٹ آتا ہے۔“