❮
❯
حدیث نمبر: 7539
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ! جِئْتُ أَهَبُ نَفْسِيَ لَكَ . قَالَ : فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَعَّدَ الْبَصَرَ فِيهَا وَصَوَّبَهُ ، فَلَمَّا طَالَ مُقَامُهَا تَنَحَّتْ ، فَجَلَسَتْ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ! إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ ، فَزَوِّجْنِيهَا . قَالَ : فَهَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ ؟ قَالَ : لَا ، وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : فَاذْهَبْ ، فَذَهَبَ ، ثُمَّ رَجَعَ ، فَقَالَ : مَا وَجَدْتُ شَيْئًا . قَالَ : اذْهَبْ فَانْظُرْ وَلَوْ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ . قَالَ : فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ لَا ، وَلَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ ، هَذَا إِزَارِي وَمَا لَهُ رِدَاءٌ ، أُصْدِقُهَا إِيَّاهُ ، فَقَالَ : إِزَارُكَ إِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ مِنْهُ شَيْءٌ ، وَإِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ . قَالَ : فَلَمَّا طَالَ مَجْلِسُهُ قَامَ ، فَرَآهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُوَلِّيًا ، فَأَمَرَ بِهِ ، فَدُعِيَ ، فَقَالَ : مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ؟ قَالَ : مَعِي سُورَةُ كَذَا ، وَسُورَةُ كَذَا ، مِنَ السُّوَرِ عَدَّدَهَا ، فَقَالَ : اذْهَبْ فَقَدْ مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ .
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں خود کو آپ کے لیے ہبہ کرنے (نکاح کی پیشکش کے لیے) آئی ہوں۔“ رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف دیکھا، پھر اپنی نگاہ ان پر اوپر سے نیچے تک ڈالی، جب وہ کافی دیر تک کھڑی رہیں اور آپ ﷺ نے کوئی فیصلہ نہ فرمایا تو وہ ایک طرف ہو کر بیٹھ گئیں۔ تب رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو ان کی ضرورت نہیں تو ان کا نکاح مجھ سے فرما دیں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس (مہر کے طور پر دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، میرے پاس کچھ نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ (گھر جا کر) تلاش کرو۔“ وہ گئے اور واپس آ کر عرض کیا: ”مجھے کچھ نہیں ملا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور دیکھو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔“ وہ پھر گئے اور واپس آ کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی، البتہ یہ میرا تہبند موجود ہے“ جبکہ ان کے پاس چادر تک نہ تھی، انہوں نے کہا کہ ”میں یہی ان کو مہر میں دے دوں گا۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے تہبند کا کیا فائدہ؟ اگر وہ اسے پہنے گی تو تمہارے پاس پہننے کو کچھ نہ رہے گا اور اگر تم اسے پہنو گے تو اس کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔“ جب وہ صاحب کافی دیر بیٹھنے کے بعد اٹھ کر جانے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں پیٹھ پھیر کر جاتے ہوئے دیکھا اور انہیں بلانے کا حکم دیا، جب وہ آئے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تمہیں قرآن کتنا یاد ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں“ اور انہوں نے ان سورتوں کو شمار کیا۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ، میں نے قرآن کی ان سورتوں کے عوض جو تمہیں یاد ہیں، اس عورت کو تمہاری ملکیت میں دے دیا (یعنی تمہارا نکاح کر دیا)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7539
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2187، 4741، 4742، 4799، 4829، 4833، 4839، 4842، 4847، 4854، 5533، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1425، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1114، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3280، 3359، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2111، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1889، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22292، 22343، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1118، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2201، وأخرجه فتح الباري برقم: 2187، 4510، 4742، 4847، 5533، 6811، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5674، 5678، 5686، 5750، 5781، 5907، 5915، 5927، 5934، 5938، 5951، 5961، 5980، 5993، وأخرجه شرح السنة برقم: 2301، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7501»