مسند أبي يعلى الموصلي
حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم— سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ يَضْرِبُ عَبَّاسَ بْنَ سَهْلٍ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، فَأَتَاهُ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَهُ ضِفْرَانِ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ : إِزَارٌ ، وَرِدَاءٌ ، فَوَقَفَ بَيْنَ السِّمَاطَيْنِ ، فَقَالَ : يَا حَجَّاجُ ، أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : وَمَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ ؟ قَالَ : أَوْصَى أَنْ يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ قَالَ : فَأَرْسَلَهُ .
قدامہ بن ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حجاج کو دیکھا کہ وہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے معاملے میں عباس بن سہل رحمہ اللہ کو مار رہا تھا، اتنے میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ تشریف لائے جو ایک عمر رسیدہ بزرگ تھے، ان کے سر کے بالوں کی دو مینڈھیاں (چوٹیاں) تھیں اور انہوں نے دو کپڑے یعنی تہبند اور چادر زیب تن کر رکھی تھی، وہ لوگوں کی دو صفوں کے درمیان آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے حجاج! کیا تو ہمارے حق میں رسول اللہ ﷺ کی اس وصیت کا پاس نہیں رکھے گا؟“ اس نے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے آپ لوگوں کے بارے میں کیا وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے وصیت فرمائی تھی کہ ”انصار کے نیکوکاروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کیا جائے“، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر حجاج نے انہیں (عباس بن سہل رحمہ اللہ کو) رہا کر دیا۔