مسند أبي يعلى الموصلي
حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم— سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، سَمِعَهُ مِنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « وَقَعَ بَيْنَ الْأَوْسِ وَالْخَزْرَجِ كَلَامٌ ، حَتَّى تَنَاوَلَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْبِرَ ، فَأَتَاهُمْ ، فَأَذَّنَ بِلَالٌ بِالصَّلَاةِ ، فَاحْتَبَسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَنِ احْتَبَسَ أَقَامَ الصَّلَاةَ ، وَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ ، وَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَجِيئِهِ ذَلِكَ فَتَخَلَّلَ النَّاسَ ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ الَّذِي يَلِي أَبَا بَكْرٍ ، فَصَفَّقَ النَّاسُ ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتُ فِي الصَّلَاةِ ، فَلَمَّا سَمِعَ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَنِ اثْبُتْ قَالَ : مَا كَانَ اللهُ لِيَرَى ابْنَ أَبِي قُحَافَةَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ لِلنَّاسِ : مَا لَكُمْ حِينَ نَابَكُمْ شَيْءٌ فِي صَلَاتِكُمْ صَفَّقْتُمْ ؟ إِنَّمَا هُوَ لِلنِّسَاءِ ، مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ ، فَلْيَقُلْ : سُبْحَانَ اللهِ » » .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”قبیلہ اوس اور خزرج کے مابین کچھ تلخ کلامی ہو گئی یہاں تک کہ نوبت ایک دوسرے پر دست درازی تک جا پہنچی، رسول اللہ ﷺ کو جب اس کی اطلاع ملی تو آپ ﷺ (ان کے مابین صلح کروانے کے لیے) تشریف لے گئے؛ اسی اثنا میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نماز کے لیے اذان دی لیکن رسول اللہ ﷺ وہیں رکے رہے، جب آپ ﷺ کی واپسی میں تاخیر ہوئی تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نماز کی اقامت کہی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کی امامت کے لیے آگے بڑھ گئے، اتنے میں رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے اور صفوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اس صف تک پہنچ گئے جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بالکل پیچھے تھی؛ لوگوں نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو متوجہ کرنے کے لیے) تالیاں بجائیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ وہ نماز کے دوران ادھر ادھر نہیں دیکھتے تھے لیکن جب تالیوں کی آواز مسلسل آئی تو انہوں نے مڑ کر دیکھا تو سامنے رسول اللہ ﷺ موجود تھے، نبی کریم ﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ ”اپنی جگہ قائم رہو“، مگر انہوں نے (پیچھے ہٹتے ہوئے) کہا: ”اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہیں کہ ابوقحافہ کا بیٹا رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھڑا ہو کر امامت کرے“، پھر آپ ﷺ نے لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ جب نماز میں کوئی معاملہ پیش آیا تو تم نے تالیاں بجانا شروع کر دیں؟ تالیاں بجانا تو عورتوں کے لیے ہے، جس کسی کو نماز کے دوران کوئی بات درپیش ہو تو اسے چاہیے کہ وہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہے۔““