مسند أبي يعلى الموصلي
حديث سهل بن سعد الساعدي عن النبي صلى الله عليه وسلم— سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: سہل بن سعد الساعدی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7512
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا أَوْ سَبْعُ مِائَةِ أَلْفٍ» قَالَ أَبُو حَازِمٍ: لَا أَدْرِي، قَالَ: «مُتَمَاسِكِينَ» ، أَوْ: «آخِذِينَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار یا سات لاکھ افراد (بیک وقت) جنت میں داخل ہوں گے۔“ (اس روایت کے راوی) ابو حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے (یقین کے ساتھ) یاد نہیں (کہ ان میں سے کون سا عدد آپ ﷺ نے ذکر فرمایا تھا)، آپ ﷺ نے (ان کی کیفیت بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”وہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہوں گے“ یا فرمایا کہ ”وہ ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے (قطار کی صورت میں) داخل ہوں گے۔“