مسند أبي يعلى الموصلي
حديث واثلة بن الأسقع— واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ باب: واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7488
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى التُّسْتَرِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ قَالَ : سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : تَزْعُمُونَ أَنِّي مِنْ آخِرِكُمْ وَفَاةً ، أَلَا وَإِنِّي مِنْ أَوَّلِكُمْ وَفَاةً ، وَتَتْبَعُونِي أَفْنَادًا يُهْلِكُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا .
ترجمہ
ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں تم میں سب سے آخر میں وفات پاؤں گا، آگاہ رہو کہ میں تم میں سب سے پہلے وفات پانے والا ہوں، اور تم مختلف گروہوں اور ٹولیوں کی صورت میں میرے پیچھے آؤ گے جہاں تم ایک دوسرے کو ہلاک کرو گے۔“