مسند أبي يعلى الموصلي
حديث واثلة بن الأسقع— واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ باب: واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7487
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ اصْطَفَى بَنِي كِنَانَةَ مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ ، وَاصْطَفَى مِنْ بَنِي كِنَانَةَ قُرَيْشًا ، وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ ، وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ .
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اولادِ اسماعیل میں سے بنی کنانہ کو منتخب فرمایا، اور بنی کنانہ میں سے قریش کا انتخاب فرمایا، اور قریش میں سے بنی ہاشم کو برگزیدہ کیا، اور مجھے بنی ہاشم میں سے منتخب فرمایا۔“