مسند أبي يعلى الموصلي
حديث واثلة بن الأسقع— واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ باب: واثلہ بن الاسقع کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7484
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، حَدَّثَنَا الْغَرِيفُ بْنُ عَيَّاشِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيُّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : إِنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : إِنَّ صَاحِبًا لَنَا قَدْ أَوْجَبَ قَالَ : فَلْيُعْتِقْ رَقَبَةً ، يَفُكُّ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ .
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو سلیم کے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ ہمارے ایک ساتھی نے (گناہِ عظیم کے ارتکاب کی وجہ سے جہنم کو اپنے اوپر) واجب کر لیا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ وہ ایک غلام آزاد کرے، اللہ تبارک و تعالیٰ اس غلام کے ہر عضو کے بدلے اس شخص کے ایک ایک عضو کو آگ سے نجات عطا فرما دے گا۔“