مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7481
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ قَالَ : كَيْفَ الْمَلَائِكَةُ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ قَالَ : يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ ، وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس طرح صف بستہ نہیں ہوتے جس طرح وہ فرشتے اپنے رب کے حضور صف بندی کرتے ہیں؟“ عرض کیا گیا کہ وہ فرشتے اپنے رب کے حضور کس طرح صفیں بناتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ پہلے اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں ایک دوسرے کے ساتھ خوب جڑ کر (پیوستہ ہو کر) کھڑے ہوتے ہیں۔“