مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ ، فَقَالَ : أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ! وَكَيْفَ تَصُفُّ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ قَالَ : يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ ، وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ قَالَ : وَخَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَهُمْ فِي الْمَسْجِدِ حِلَقٌ ، فَقَالَ : مَا لِي أَرَاهُمْ عِزِينَ ؟ .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس طرح صفیں نہیں بناتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے حضور صفیں بناتے ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صف بندی کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پہلے اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں ایک دوسرے سے جڑ کر کھڑے ہوتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ الگ الگ حلقوں میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ”کیا معاملہ ہے کہ میں تمہیں الگ الگ ٹکڑیوں میں بکھرا ہوا دیکھ رہا ہوں؟“