مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7472
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ ، فَرَأَى نَاسًا رَافِعِي أَيْدِيهِمْ ، فَقَالَ : مَا لَهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو آپ نے کچھ لوگوں کو اپنے ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ اس طرح اٹھاتے ہیں گویا وہ سرکش گھوڑوں کی دمیں ہوں؟ تم نماز میں سکون و وقار اختیار کرو۔“